وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے

Published On 23 September,2021 12:39 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعظم ایک روزہ دورے پر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔ عمران خان کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے، گومل زرعی یونیورسٹی کی عمارت کا افتتاح بھی شیڈول ہے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں میں کسان کارڈ کی تقسیم اور گومل زرعی یونیورسٹی کی عمارت کے افتتاح کے منصوبے زرعی خود کفالت کی جانب تاریخی اقدامات ہیں، زرعی یونیورسٹی سے نوجوانوں کو تعلیم و تحقیق کے بہترین مواقع فراہم ہوں گے، کسان کارڈ صوبائی حکومت کا ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت کارڈ کی طرح کسان کارڈ سے عوامی خدمت کے خواب کی تعبیر ہے، کسان کارڈ پر کاشتکاروں کو کھاد، زرعی ادویات اور مشینری رعایتی نرخوں پرملیں گی، دوسرے مرحلے میں کارڈ پر آسان زرعی قرضہ جات اور فصلوں کی انشورنس کی سہولیات دی جائیں گی، چھوٹے اور درمیانے درجہ کے 5 لاکھ سے زائد کسان کارڈ سے مستفید ہوںگے، سہولیات کی فراہمی سے کاشتکار خوشحال ہوگا۔
 

Advertisement