وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی ملاقات

Published On 29 September,2021 01:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی کہتے ہیں سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی معاونت کر کے تعلق نبھایا، سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے عوام مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

وزیراعلی اور سعودی سفیر کی ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا، دبئی ایکسپو میں باہمی تجارت کے فروغ کے لئے ایم او یو سائن کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سپیشل اکنامک زون میں زیرو این او سی کی پالیسی لا رہے ہیں- پنجاب میں بزنس کو فرینڈلی اور رسک فری بنا رہے ہیں- سرمایہ کاروں کے لئے سی ایم آفس میں خصوصی ڈیسک بنا رہے ہیں-

سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں- پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں- سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شکریہ کے ساتھ دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کر لی۔
 

Advertisement