لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ جدید تعلیم ہر بچے کا حق ہے، تمام اضلاع میں یونیورسٹیاں بننے سے طلبہ کو گھر کے قریب اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے، صوبہ بھر میں مزید 86 نئے کالجز قائم کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، صوبائی وزیر نے ہائر ایجوکیشن سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی جامعات میں چپ ڈیزائننگ ٹولز پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، سیالکوٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے، پنجاب میں 75نئے کالجزبنائے گئے ہیں، تعلیم دوست اقدامات کی بدولت عالمی اور ایشیائی رینکنگ میں پنجاب کی 21 یونیورسٹیاں شامل ہوئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ذہین اور مستحق طلبہ کو83 کروڑ 40لاکھ روپے کے رحمت اللعالمینﷺ سکالر شپ دئیے جارہے ہیں۔