سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہلاک

سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہلاک

 مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہو گیا، دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن سکندر جام شہادت نوش کر گئے، 27 سالہ شہید کیپٹن کا تعلق پاکپتن سے تھا۔