اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر مُدیر خان نے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم کو صحت کے شعبے میں اصلاحات پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر مدیر نے عمران خان کو ڈاکٹرز کے انٹری ٹیسٹ ایگزام اور نیشنل لائسنسنگ ایگزام کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو ترجیحی بنیادوں پر ان تحفظات کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھابے کی ہدایات جاری کیں۔
اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔