ن لیگ کے وفد کا ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائشگاہ کا دورہ، اہل خانہ سے تعزیت کی

ن لیگ کے وفد کا ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائشگاہ کا دورہ، اہل خانہ سے تعزیت کی

وفد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعدرفیق اور مریم اورنگزیب پر مشتمل تھا، وفد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر شریف برادران کی جانب سے تعزیت کا پیغام پہنچایا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی نے نوازشریف، شہبازشریف کی تعزیت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

شاہد خاقان عاسی نے ڈاکٹر قدیر کی صاحبزادی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔وہ محسن پاکستان تھے، ملک اور قوم ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنا ہیرو مانتی ہے، یہ اعزازاور مقام ہمیشہ قائم رہے گا، وہ قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔