لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز آشیانہ، منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے۔
منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کے دوران شہباز شریف نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کرنی ہے، جس کی اجازت دی جائے۔ ان کے وکیل نے نئے نیب آرڈیننس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گواہ کے بیان کے وقت ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی جس پر نیب وکیل نے کہا کہ نیب آرڈینس میں ایسی کوئی قدغن موجود نہیں ہے ،ویسے بھی شہادت ہو سکتی ہے ۔
وکلا کے دلائل پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے کو بعد میں دیکھتے ہیں اور شہباز شریف کی استدعا پر منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی ۔