اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری پاک بھارت میچ کے لئے پُرجوش ہے اور انشاللہ٘ جیت جنون اور جذبے کی ہو گی۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں فواد چودھری کا مزید کہنا ہے کہ وہ میچ دیکھنے کیلئے جانے کی تیاری کررہے ہیں۔ آج پاکستان کے جو بھی گیارہ لڑکے میدان میں اتریں گے ان کے پاس پاکستان کا نیا سپر سٹار بننے کا موقع ہے۔
میچ پر جانے کی تیاری کر رہا ہوں،آج پاکستان کے جو بھی گیارہ لڑکے میدان میں اتریں گے ان کے پاس پاکستان کا نیا سپر سٹار بننے کا موقع ہے ، پاکستان کا ہر شہری اس میچ کو لے کر پرجوش ہے اور انشاللہ٘ جیت جنون اور جذبے کی ہو گی پاکستان کی ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 24, 2021
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری اس میچ کو لے کر پرجوش ہے اور انشاللہ٘ جیت جنون اور جذبے کی ہو گی جیت پاکستان کی ہو گی۔