اسلام آباد:(دنیا نیوز)پاک بھارت بڑے ٹاکرے کے لئے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے بھارتی ہم منصب کو تیار رہنے کا پیغام دیدیا۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا آج ہونے جا رہا ہے، میدان انٹرنیشنل
سٹیڈٰیم دبئی میں سجے گا، رات سات بجے بگل بجے گا۔
دونوں روایتی حریفوں نے تیاریاں مکمل ، پلان فائنل کر لئے۔ چھکے چوکوں کی بہار میں وکٹیں بھی لگاتار گریں گی، کرکٹ دیوانے مقابلہ دیکھنے کو بے قرار ہیں۔ قومی کپتان بابر اعظم نے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، سب پر مان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پرجوش ہیں۔
بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔
پاک بھارت زور کے جوڑ کو لیکر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی پرجوش دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے بھارتی ہم منصب کو تیار رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ سے شائقین کرکٹ کو مزہ آئے گا۔