کراچی: فش ہاربر پر پھنسی کشتیوں کو نکال کر ٹریفک بحال کر دی گئی

Published On 24 October,2021 01:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فش ہاربر پر پھنسنے والی کشتیوں کا راستہ کلیئر کرکے مچھلی سے لدی 14 لانچوں کو جیٹی پر لنگر انداز کرکے ٹریفک بحال کروا دی گئی۔

فش ہاربر کراچی کے سکیورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق ٹریفک جام کی صورتحال صبح کے وقت سمندر سے آنے والی اور شکار کے لیے روانہ ہونے والی کشتیوں کے سبب پیدا ہوا، 83 کےلگ بھگ برف اور راشن سے لدی 83 کشتیوں کو شکار پر روانگی کا راستہ فراہم کیا گیا۔

ٹریفک جام کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی نے 8 اہلکار تعینات کر دیئے ہیں۔
 

Advertisement