کراچی: شیر شاہ عالم کے قریب گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر

Published On 21 October,2021 09:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شیر شاہ عالم میں گودام میں آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا۔ ریسکیو کی 8 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں بڑی تعداد میں کپڑے کی گانٹھیں موجود تھیں۔ آگ پر ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔
 

Advertisement