راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے دنیا کو توجہ دینا ہو گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف سےکینیڈا کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال، خطےاورافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نےافغانستان میں انخلاءکےآپریشن پر پاکستان کےکردارکوسراہا اور علاقائی استحکام میں بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی المیےسےبچنےکیلئےدنیاکوتوجہ دیناہو گی، پاکستان کینیڈا کےساتھ دیرپا اورروایتی تعلقات کا خواہاں ہے۔