سیشن کورٹ: ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالار کی عبوری ضمانت منظور

Published On 13 November,2021 02:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالار کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالارکی تین لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ملزم سلیم ہالار نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاطتی ضمانت کرا رکھی تھی۔ ملزم پر ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

کیس کی تفتیشی ٹیم کو ٹیکنیکل شواہد کی بنا پر جام اویس کی جائے واقعہ پر موجودگی ثابت کرنا مشکل ہوگیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ایم پی اے جام اویس اپنے ساتھ موبائل فون نہیں رکھتا تھا۔ ملزم کے نام پر دو سمز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے ایک بند اور دوسری کمپنی نے استعمال نہ کرنے پر بلاک کر رکھی ہے۔

جام اویس اپنے ملازم کے موبائل فونز سے رابطہ کرتا تھا۔ ناظم جوکھیو کو بھی ملازم نے فون کیا۔ جام اویس کی جائے وقوعہ پر موجودگی ثابت کرنے کیلئے بیانات کو شواہد کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement