سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت، وزیراعلی بلوچستان کا اظہارِ افسوس

Published On 13 November,2021 09:42 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہناہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے خفیہ ٹھکانوں کو معصوم اور بے گناہ افراد کے خلاف دہشت گردی کےلئے استعمال کررہے ہیں،۔سیکورٹی فورسزکی دہشت گردوں اورانکے ٹھکانوں کےخلاف مسلسل کاروائیاں قوم کےلئےباعث اطمینان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے سیکورٹی فورسز دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنےمیں جلد کامیاب ہونگی،امن کے قیام کے لئے سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں قوم کے لئےفخرکا باعث ہیں۔

وزیراعلی نے شہید سیکورٹی اہلکاروں کےدرجات کی بلندی کی دعا کیاور شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے۔
 

Advertisement