کوئٹہ:(دنیا نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بولان میڈیکل کمپلیکس کے مختلف وارڈز میں آوارہ کتوں کے مٹرگشت سے مریض اوران کے رشتہ دار خوف میں مبتلا ہونے لگے جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلوچستان کے سب سے بڑے ہسپتال میں آوارہ کتے مختلف وارڈز اور راستوں میں بغیر روک ٹوک گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے ان کتوں کو ہسپتال آنے سے روکنے کے لئے کوئی اقدامات دکھائی نہیں دے رہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ سے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ ہستالوں کی صفائی اور حفضان صحت کے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔