ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان نے ناقابل یقین حد تک اچھی کرکٹ کھیلی: چینی سفیر

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان نے ناقابل یقین حد تک اچھی کرکٹ کھیلی: چینی سفیر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بہت احترام کرتا ہوں اور بہت خوشی کا بھی احساس ہے، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران گرین شرٹس خود اعتمادی کے ساتھ سامنے آئی ہے۔
ٹیم پاکستان کے لیے اتنا احترام، اور گزشتہ دو ہفتوں میں جو خوشی اور اعتماد لایا گیا ہے۔ آپ سب نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل یقین حد تک اچھا کھیلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان نے ناقابل یقین حد تک اچھی کرکٹ کھیلی۔ مستقبل میں آپ کے میچ دیکھنے کا منتظر ہوں۔