'سردیوں کی آمد پر آلودگی میں اضافہ ہو جاتا ہے، لاہور کو باغوں کا شہر بنائیں گے'

Published On 15 November,2021 12:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حسان خاور نے کہا ہے کہ سردیوں کی آمد پر آلودگی میں اضافہ ہو جاتا ہے، لاہور کو باغوں کا شہر بنائیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال سے ٹریفک اور زراعت پر توجہ نہیں دی گئی، لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے جا رہے ہیں، ماضی میں آلودگی کی روک تھام کے اقدامات نہیں کیے گئے، لاہور کی تمام صنعتوں کو ہر ہفتے چیک کیا جائے گا، فصلوں کی باقیات جلانے سے فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے، اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جاچکا۔

 

Advertisement