لاہور کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 212 کی سطح پر آگیا

Published On 16 November,2021 01:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی فضاؤں میں موجود آلودگی کے ڈیرے، شہر کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 212 کی سطح پر آگیا۔ 368 اے کیو آئی کے ساتھ علامہ اقبال ٹاؤن آلودگی میں شہر بھر میں سرفہرست آگیا۔

لاہور میں اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 212 کی سطح پر آگیا۔ 368 اے کیو آئی کے ساتھ علامہ اقبال ٹاؤن آلودگی میں شہر بھر میں سرفہرست، ڈیفنس فیز آٹھ 318 اے کیو آئی کے ساتھ آلودگی میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب یونیورسٹی اور ملحقہ علاقوں میں اے کیو آئی 295، تاریخی انارکلی بازار میں ائیر کوالٹی انڈیکس 288 ریکارڈ کیا گیا۔