راولپنڈی: گیس لیکج دھماکے سے ماں دو بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق

Published On 19 November,2021 12:21 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں گیس لیکج دھماکے سے ماں دو بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

راولپنڈی کے علاقے مظہر آباد میں گھر میں گیس لیکج دھماکے سے آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سے گھر میں موجود خاتون نادیہ، اس کے دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے پر اہل علاقہ نے آگ پر قابو پایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کا سربراہ ریلوے ملازم ہے، جو ڈیوٹی کے سلسلے میں شہر سے باہر تھا۔

 

Advertisement