کورونا کی شدت میں نمایاں کمی، 4 افراد جاں بحق، کیسز کی شرح ایک فیصد سے گر گئی

Published On 21 November,2021 08:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران چارافراد جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے گر کر صفراعشاریہ سات آٹھ فیصد رہ گئی۔

کورونا سے اموات کی شرح تیزی سے گرنے لگی، این سی او سی کے مطابق 4 افراد کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 659 ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 313 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 23 کروڑ 23 لاکھ 68 ہزار 418 تک پہنچ گئی ہے۔ تاحال دنیا بھر میں 25 کروڑ 74 لاکھ 24 ہزار 639 افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 51 لاکھ 63 ہزار 369 ہو گئی ہے۔
 

Advertisement