راولپنڈی: (دنیا نیوز) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمانڈ سنبھال لی۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پشاور کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سونپی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں کمانڈ تبدیلی کی تقریب ہوئی، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پشاور کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سونپی۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود پشاور کور کی کمانڈ چھوڑنے کے بعد جلد صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل فیض حمید اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس آئی فرائض سرانجام دے رہے تھے، ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے فرائض سنبھال چکے ہیں۔