ن لیگی صدر شہبازشریف سے ملائیشین ناظم الامور فیصل احمد صالح کی ملاقات

ن لیگی صدر شہبازشریف سے ملائیشین ناظم الامور فیصل احمد صالح کی ملاقات

ملائیشیا کے چارج ڈی افئیرز نے لاہور میں قائد حزب اختلاف کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

شہباز شریف نے ملائیشیا کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کی ترقی اسلامی دنیا میں ایک مثال ہے۔ دونوں ممالک کے عوام باہمی احترام، عقیدے اور اسلامی اقدار کے رشتوں میں بندھے ہیں۔

اس موقع پر ملائیشین ناظم الامور نے پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کو سراہا۔ ملائیشیاکے ناظم الامور نے پنجاب کی ترقی، عوامی بہبود کے منصوبوں کے لئے شہبازشریف کی کاوشوں کی تحسین کی۔