پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختوںخوا میں سینیٹرمحمدایوب کےاستعفٰی کے بعد خالی نشست پرشیڈول کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹرمحمدایوب کےاستعفٰی کے بعد خالی نشست پرالیکشن رواں سال 20 دسمبر کو ہوگا ،پولنگ خیبرپختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہوگی، ریٹرننگ آفیسرآج پبلک نوٹس جاری کریگا۔
ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی 30 نومبرسے 2 دسمبرتک جمع کئے جاسکیں گے،3 دسمبرکو کاغذات جمع کرنیوالے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی،6 دسمبرتک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی جائیگی۔
ترجمان کے مطابق اپیلیں 8 دسمبرتک داخل کرائی جاسکتی ہیں، ٹریبیونل اپیلوں پر فیصلہ 10 دسمبر تک کریگا، 11 دسمبرکو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی، امیدوار کاغذات 13 دسمبر تک واپس لے سکیں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹر محمد ایوب نے اپنی نشست وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران چھوڑی تھی۔ اس نشست پر وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنایا جائے گا۔