سندھ پر قابض حکمران ایک بس بھی صوبے کو نہ دے سکے: اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ

Published On 10 December,2021 12:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ پر قابض حکمران ایک بس بھی صوبے کو نہ دے سکے، وزیراعظم آج جدید سفری سہولت کیلئے گرین لائن کا افتتاح کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ڈبلیو 11 بس میں سفر کیا۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ محترمہ شہید کے نام سے بسوں کا منصوبہ بھی مکمل نہیں ہوسکا، جب بھی پی پی کی حکومت آئی کراچی کو پیچھے دھکیلا گیا، گرین لائن بسز وفاق نے منگوائی اب اورنج لائن بسز بھی وفاق منگوا رہا ہے، حکومت 14 سال میں 4.9 کلومیٹر اورنج لائن ٹریک نہیں بناسکی، شہر کراچی کے دیگر اہم منصوبے بھی جلد وفاق پورے کرے گا۔

 

Advertisement