برطرف ملازمین بحالی کیس، سپریم کورٹ اہم ترین فیصلہ کل سنائے گی

Published On 15 December,2021 01:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز)سپریم کورٹ برطرف ملازمین بحالی کیس کا اہم ترین فیصلہ کل سنائے گی، حکومت نے تجویز دی ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ٹیسٹ پاس کرنے والے ملازمین کو مستقل کر دیا جائے ۔

برطرف ملازمین بحال ہونگے یا نہیں، سپریم کورٹ اہم ترین فیصلہ کل سنائے گی،عدالت عظمی کو تجویز دی گئی ہے کہ ایک تا سات گریڈ تک کے ملازمین کو بحال کر دیا جائے ، گریڈ آٹھ تا سترہ تک ملازمین کو پبلک سروس ٹیسٹ سے گزرنا ہو گا ، یہ عمل تین ماہ میں مکمل ہو گا، ملازمین کی ماضی کی سروس ایڈ ہاک تصور ہو گی ، جو ملازمین ریٹائر ہو گئے یا انتقال ہو گئے انکے معاملات ماضی کا حصہ تصور کیے جائیں۔

اٹارنی جنرل نے تحریری سفارشات جمع کرا دیں، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔