پچیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات عائد

Published On 15 December,2021 01:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پچیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پراٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے اعتراض عائد کر دیئے۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے کیس میرٹ پرسننے کی استدعا منظورکرلی۔

دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات کے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پہلے کیس کے میرٹ سن لے پھر ساتھ ہی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی فیصلہ کر دے۔ عدالت وقت دے آئندہ سماعت پر میرٹ پر دلائل دوں گا۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار اپنی درخواست میں قائد اعظم کی یقین دہانی پر انحصار کر رہے ہیں۔ درخواست گزار اپنے دلائل کا خلاصہ عدالت میں جمع کرائیں۔ سماعت آئندہ ماہ دوبارہ ہوگی۔