کراچی:قائد آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

Published On 24 December,2021 01:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے قائد آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مقتول پیپلزپارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ کا قریبی ساتھی کا رشتے دار تھا۔ آغا رفیع اللہ کے مطابق جاں بحق ہونے والا ان کے پارٹی ورکر کا چھوٹا بھائی تھا، اس کو زمین کے تنازع پر دھمکیاں مل رہی تھیں۔

 دوسری جانب زخمی ہونے والے شخص کو مقامی قبرستان کا چوکیدار بتایا گیا ہے، ہسپتال میں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔

 

Advertisement