سندھ :طلبہ کیلئے بڑی خبر، کورونا میں پریکٹیکلز نہ دینے والوں کو پاس کردیا گیا

Published On 26 December,2021 05:59 pm

کراچی:(دنیا نیوز)سندھ کے طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی اور کورونا کے دوران پریکٹیکلز نہ دینے والوں کو پاس کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سعید الدین احسن چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے دوران پریکٹیکلز نا دینے والے فیل طلبہ کو پاس کردیا گیا ہے،نتائج سے مطمئن طلبہ گریڈ بہتر کرنے کے لیے دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں،

چیئرمین سندھ بورڈ کمیٹی نے کہا کہ طلبہ کے لیے سپیشل امتحان فروری میں منعقد ہونگے اورآئندہ امتحانات میں نصاب مختصر نہیں کیا جائے گا ۔