اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں وفاقی وزراء اور عسکری حکام شریک ہیں۔
کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ قومی سلامتی کے امور اور افغانستان کی صورت حال پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، فواد چودھری، اسد عمر، شیریں مزاری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شریک ہیں۔