'نواز شریف کی واپسی پر ایسی بات ہو رہی ہے جیسے وہ ورلڈکپ جیت کر آ رہے ہیں'

Published On 27 December,2021 12:26 pm

لاہور: (دنیا یوز) حسان خاور نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر ایسی بات ہو رہی ہے جیسے وہ ورلڈکپ جیت کر آ رہے ہیں، نواز شریف کا راستہ کوٹ لکھپت جیل ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، سابق وزیراعظم کے ریلیف کا منصوبہ لندن اور رائیونڈ میں تیار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے بہترین کارکردگی دکھانے کے پابند ہوں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ناقص کارکردگی پر تمام اتھاریٹز کی سرزنش کی ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ کریمنل جسٹس ریفارمز پر تیزی سےکام کرنے کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پر کسی ایک نے بھی اعتراض نہیں اٹھایا۔
 

Advertisement