کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے، پہلے روز حاضری میں نمایاں کمی رہی، اسکولز کالجز و جامعات میں کورونا ایس او پیز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں دی تھیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں آج سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آج سے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ تعلیمی ادارے آج سے 12 جنوری تک بند رہیں گے۔ بالائی علاقوں میں 24 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات دی جاچکی ہیں۔