گوادر میں سیلابی صورتحال: پاک فوج ، نیوی کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری

گوادر میں سیلابی صورتحال: پاک فوج ، نیوی کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گوادر میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ پاک فوج اور نیوی کے دستے متاثرہ علاوہ میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ مقامی افراد کو محفوظ مقامات میں منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد میں خوراک اور غذائی اشیا کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔