لاہور: (دنیا نیوز) سیاحتی مقام مری میں قیامت ٹوٹ پڑی، 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے تنظیمی اجلاس میں بیٹھے رہے۔
مری میں مسلسل شدید برف باری کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر پھنسے رہے، شدید سردی اور دم گھٹنے سے 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔
دوسری طرف یہ افسوسناک جب واقعہ پیش آیا اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےتنظیم سازی اجلاس میں مصروف رہے۔
فواد چودھری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران شفقت محمود نے تصدیق کی کی اور بتایا کہ میٹنگ ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں پارٹی معاملات پر تفصیل سے بات ہوئی۔ پارٹی تنظیم سازی پرمیٹنگ میں وزیراعلیٰ اور گورنرپنجاب نےخصوصی شرکت کی۔
بریفنگ کے دوران صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کے تنظیمی اجلاس میں شریک تھے ؟ اس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ تنظیمی اجلاس کے آغاز میں شریک تھے لیکن وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔