اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نجی سیکٹر میں 1 ہزار ارب سے زائد کا منافع مضبوط معاشی نمو کی عکاسی کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ 2021 میں نجی سیکٹر نے 1ہزار 138 ارب روپے کا منافع کمایا اور گزشتہ سال میں پرائیویٹ سیکٹر کا منافع 10 سالوں سے سب سے زیادہ تھا ۔
Private sector credit offtake of Rs. 1,138 billion in the calendar year 2021, is the highest in last 10 years. It shows increasing private sector confidence and investment and a strong growth momentum in the economy.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 10, 2022
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ یہ ملک میں سرمایہ کاری اور مضبوط معاشی نمو اور پرائیویٹ سیکٹر کے حکومت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ۔