نوشہرہ :(دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ مری پر دل دکھی ہے ، وزیراعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور جس کی بھی غفلت ثابت ہوئی سخت سزا ملے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت کاکا صاحب،آمانگڑھ اور وکلا کے تین رکنی وفد سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور اداروں کے درمیان بہترین تعلقات ہیں ، اپوزیشن کی لانگ مارچ اور دھرنا تحریک اپنی موت خود مرگئی ہے ، مری سانحہ پر دل دکھی ہے، وزیراعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے ، 23 قیمتی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے، جس کی غفلت ثابت ہوئی اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن آسلام آباد آئے ، ان کی تحریک خود بخود ختم ہوگئی اوران کے غباروں سے ہوا نکل گئی ، مولانا فضل الرحمٰن پہلے خود اسلام آباد چھوڈ کر چلے گئے تھے ، تحریک انصاف میں تمام فیصلے کارکنان کی مرضی سے ہوں گے اور خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف کلین سیوپ کرے گی ۔