لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم معاشی بدحالی اور گورننس کے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے مذہب کو استعمال کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا لکھنا تھا کہ مذہب کا وزیراعظم کی جانب سے استعمال تشویش ناک ہے، عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک دہائیوں پیچھے چلا گیا ہے۔
Really concerned with the way Prime Minister is using religion as a cover-up for the massive governance & economic breakdown the country has suffered in decades due to his policies. Such a self-serving approach will wreak greater damage upon the polity than is being understood.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 17, 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مزید لکھا کہ ایسی خودغرضی کی سیاست ملک کو سوچ سے زیادہ نقصان پہنچائے گی۔