خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 20 January,2022 10:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں بھی ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement