اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے 20 جنوری کو دورہ لاہور کا امکان ہے، عمران خان دورہ لاہور کے دوران وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیراعلی صوبے کے اہم سیاسی و انتظامی امور، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریف کریں گے، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور اہم وزرا بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم ڈیجٹیل مزدور کارڈ کا بھی اجرا کریں گے۔ ڈیجٹیل مزدور کارڈ کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی رعائتی خریداری ہوسکے گی۔