اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پانچ اعشاریہ تین سات فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کوعالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ بلوم برگ نے ترقی کی بلندرفتارکی پیشگوئی کی اور کہا کہ پاکستان روزگارکی سطح کو برقرار رکھے گا۔ کوویڈ کے بعد سے پاکستان کو نارمیلسی انڈیکس میں سرفہرست رکھا۔
Additionally, since outbreak of Covid pandemic Pak has been ranked amongst top 3 countries on normalcy index indicating saving jobs and saving lives. The Economist recognised this in its latest normalcy index. pic.twitter.com/6SlvpMDiCD
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 21, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ دی اکانومسٹ نے بھی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ملازمتیں اور انسانی جانیں بچانے کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔