کورونا کی نئی پابندیوں کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا

Published On 22 January,2022 06:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کا نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی اوسی) کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا۔

این سی او سی کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اور جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا ہے جس میں کورونا وائرس کے باعث نئی پابندیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے بیان کے مطابق ایسا کوئی نوٹیفکیشن ادارے کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری طرف این سی او سی نے ایک اور ٹویٹر پر جعلی نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس طرح کا کوئی نوٹیفکیشن ادارے کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا۔ اور یہ اکاؤنٹ بھی جعلی ہے۔

 

واضح رہے کہ جعلی نوٹیفکیشن پر لکھا ہوا ہے کہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، حیدر آباد، سکھر، میر پور، گوجرانوالا، پشاور میں سکول 24 جنوری سے 31 جنوری تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ این سی او سی کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔

 

Advertisement