جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیا د پر کی، اطلاع ملی تھی کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں دہشت گرد موجود ہیں جس پر فوری طور پر ایکشن لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں آٹو میٹک بندوقیں جن میں سب مشین گن ،آر پی جی سیون، مشین گنز، دستی بم اور بارودی مواد سمیت خطر ناک اسلحہ موجود تھا، قبضے میں لے لیا گیا۔

دہشت گردوں نے بڑی کارروائی کیلئے بارودی مواد بھی ذخیرہ کر رکھا تھا جس کے ساتھ دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا دیگر سامان بھی پکڑا گیا۔