کرپشن میں اضافے پر سینٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع

Published On 25 January,2022 01:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ اپوزیشن کے ارکان نے کرپشن میں اضافے پر سینٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کروا دی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوگیا، یہ ایک اہم ایشو ہے اسے فوری زیر بحث لایا جائے۔

قرار داد پر ن لیگ، پیپلزپارٹی، جےیوآئی، پی کے میپ، اے این پی، جماعت اسلامی کے ممبران کے دستخط ہیں۔
 

Advertisement