چیئر مین سینیٹ کے بھائی سالار سنجرانی حادثے میں جاں بحق

Published On 08 January,2022 11:09 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سینیٹ کے چیئر مین صادق سنجرانی کے بھائی سالار سنجرانی اوتھل کے قریب کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے قریب سالار سنجرانی کی کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں سالار سنجرانی کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا۔

سالار سنجرانی اپنے ڈرائیور کے ہمراہ کراچی سے کوئٹہ جارہے تھے اور حادثے میں ان کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا۔
 

Advertisement