کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پرامن مظاہرے پر حملہ کرایا گیا، نہتے شہریوں کے خلاف پولیس کو استعمال کیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں، جو اس کالے قانون کےخلاف ہے ہم اس کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ پرامن کارکنوں اور خواتین پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت نے جمہوری انداز کو پامال کیا، کراچی شہر کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اس شہر کے لیے جو بہتر ہوگا وہ کریں گے۔