اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے، عمران خان ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان، سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں ممالک کی قیادت علاقائی اور عالمی امور کا جائزہ لے گی۔ وزیراعظم دورے کے دوران متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کریں گے۔