کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بلدیاتی امور ایک طاقتور میئر ہی چلا سکتا ہے، کراچی سرکلر ریلوے پر کام کررہے ہیں۔
کراچی میں فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں فائر بریگیڈ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسمائیل کا کہنا تھا کہ یہ فائر ٹینڈرز 100فی صد وفاقی حکومت نے دیئے ہیں لیکن اس کی دیکھ بھال کے ایم سی نے کرنی ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کے بلدیاتی نظام سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، کیا وزیراعلی روڈ اور گٹر بنانے کے لیے رہ گئے ہیں۔ بلدیاتی امور ایک طاقتور میئر ہی چلا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گرین لائن بسوں کی سکیورٹی سے متعلق آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھا ہے، اب کراچی سرکلر ریلوے پر بھی کام کررہے ہیں ، گیس کے بحران پر بھی پلان ترتیب دیا ہے یہ پلان وزیر اعظم اور وزارت پٹرولیم کو دیں گے۔