لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیوں کے معاملے پر تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے لیگی رہنما کی نااہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی درخواست میں رانا ثنااللہ کو فریق بنایا گیا۔
عالیہ کے وکیل وقار مشتاق طور نے موقف اختیار کیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے اعلی عدلیہ کے ججز اور عدالتوں کے گھیراو کی دھمکیاں دیں ہیں جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔
عالیہ حمزہ کے وکیل نے درخواست میں طلال چودھری اور نہال ہاشمی کے کیسز کا حوالے دیتے ہوئے نقطہ اٹھایا کہ رانا ثنااللہ نے حلف کی خلاف ورزی ہے اور رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرکے انہیں نااہل قرار دیاجائے۔