شمالی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملک دشمن ہلاک

شمالی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملک دشمن ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بر آمد کر لی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد عرفان عرف ابو دردا فورسز پر حملے، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔