عدم اعتماد: وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا

Published On 25 February,2022 06:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس بنی گالہ میں ہو گا، ملکی سیاست اور اپوزیشن کی حکومت مخالف بیانیہ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتحادیوں سے معاملات پر پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی عوامی رابطہ مہم اور نئے جلسوں کو فائنل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مارچ میں وہاڑی اور مظفر گڑھ جلسوں کی حتمی تاریخ کا تعین بھی کیا جائے گا، وزیر اعظم پارٹی قیادت کو دورہ روس، ممکنہ معاہدوں اور پوٹن سے ملاقات بارے اعتماد میں لیں گے۔