ایم کیو ایم پاکستان کا مسلم لیگ ق سے رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق

Published On 24 February,2022 10:58 am

لاہور: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ق سے رابطہ کیا اور جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔

سیاسی منظر نامے پر ایک اور مشاورت، اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کے بعد اتحادیوں نے آپس میں رابطہ کرلیا۔ وفاقی وزیر مونس الہی سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق نے فون پر رابطہ کیا۔ ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بھی فون پر وفاقی وزیر مونس الہی سے بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کرلیا۔ جلد دونوں جانب کی قیادت آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے لیے مشاورتی ملاقات کرے گی۔ ایم کیوایم اور مسلم لیگ ق سیاسی منظر نامے پر مشاور ت سے چلے گی۔ ایم کیوایم کی قیادت پہلے بھی چودھری برادران سے ایک ملاقات کر چکی ہے۔